24 اپریل ، 2012
لاہور…وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے لاہور اسٹیشن پر دھماکے کی تحقیقات کے لئے آئی جی ریلوے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔وزیر ریلوے نے تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے ساتھ دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور زخمیوں کے لئے بھی امداد کا اعلان کیا ہے۔اعلان کے مطابق جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو5لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ دینے کا اعلان کیاگیا ہے ۔