پاکستان
24 اپریل ، 2012

لاہورریلوے اسٹیشن: تمام سی سی ٹی وی کیمرے دو ماہ سے خراب تھے

لاہورریلوے اسٹیشن: تمام سی سی ٹی وی کیمرے دو ماہ سے خراب تھے

لاہور…لاہور ریلوے اسٹیشن پرسیکیورٹی کے ناقص انتظامات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے دو ماہ سے خراب تھے۔اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ریلوے کی طرف سے نجی سیکیورٹی کمپنی کو 28لاکھ روپے کا بل ادا نہیں کیاگیا۔ریلوے پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے تمام سی سی ٹی وی کیمرے دو ماہ سے خراب ہیں۔اس کی وجہ نجی سیکیورٹی کمپنی کو 28لاکھ روپیکا بل ادا نہ کرنابتایاگیاہے،ان ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر دو خفیہ کیمرے بھی نصب تھے۔اگروہ کیمرے کام کررہے ہوتے تو دہشت گرد کا پتہ چل سکتاتھا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بزنس ٹرین کے کاوٴنٹر پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام آج ہی شروع کیا گیا تھا۔ دوسری طرف ریلوے پولیس کی طرف سے ناقص چیکنگ کی شکایات بھی عام ہیں جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹرین کی روانگی کے بعد میٹل ڈی ٹیکٹر اورواک تھروگیٹ بھی بند کردیئے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :