24 اپریل ، 2012
لندن…لندن اولمپکس کے فٹ بال ایونٹ کے مینز اور ویمنز مقابلوں کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ویمبلے اسٹیڈیم لندن میں ڈراز کیلئے ہونے والی تقریب میں فیفا کے جنرل سیکریٹری جیروم والکے کے علاوہ سابق انگلش فٹ بالر گیری لینکر اور برازیلین اسٹار رونالڈو بھی موجود تھے، برازیلین ٹیم گولڈ میڈل کے حصول کیلئے اپنے سفر کا آغاز مصر کے خلاف میچ سے کرے گی، گروپ سی میں شامل برازیل کی ٹیم کو بیلاروس اور نیوزی لینڈ سے بھی کھیلنا ہوگا، گروپ ڈی میں شامل ورلڈ چیمپئن اسپین کی ٹیم کو ہنڈراس ، جاپان اور مراکش کا سامنا کرنا ہے، گروپ بی میں میکسیکو، جنوبی کوریا ، گیبن اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں، گروپ اے میزبان ملک کے علاوہ سینیگال، متحدہ عرب امارات اور یوراگوئے شامل ہیں، خواتین مقابلوں میں اولمپک چیمپئن امریکا کی ٹیم گروپ جی میں فرانس، کولمبیا اور شمالی کوریا کے ساتھ ہے