پاکستان
24 اپریل ، 2012

لاہور ریلوے اسٹیشن دھماکا،میاں برادران کی شدید مذمت

لاہور ریلوے اسٹیشن دھماکا،میاں برادران کی شدید مذمت

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے میو اور گنگا رام اسپتالوں کی انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں :