پاکستان
24 اپریل ، 2012

ائیربلیو حادثہ : کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تفصیلات منظر عام پر

ائیربلیو حادثہ : کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد…ائیربلیو حادثہ سے پہلے کاک پٹ وائس ریکارڈر کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جس میں کپتان نے کنٹرول ٹاور کی ہدایت کو یکسرنظرانداز کرتے ہوئے ساتھی سے کہا تھا کہ کنٹرول ٹاور جو کہتا ہے کہنے دو۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آٹھ بجکر26 منٹ پر پائلٹ نے فرسٹ آفیسر کو سیکنڈری فلائٹ پلان ایکٹیو کرنے کا کہا۔ آٹھ بجکر27 منٹ پر کپتان نے کنٹرول ٹاور کی ہدایات کو نظرانداز کیا اور ساتھی سے گفتگو میں کہا کہ کنٹرول ٹاور جو کہتا ہے کہنے دو۔فرسٹ آفیسرنے آٹھ بجکر28 منٹ پر سوال کیا کہ کیا آپ کو نظر آ رہا ہے؟ جس پر کپتان نے جواب ہاں میں دیا۔ آٹھ بجکر 30منٹ پر رن وے سے 3.5ناٹیکل میل کی دوری پر جہاز کا رخ تبدیل کیا گیااور آٹھ بجکر 33منٹ پر مشین نے آگے زمین کا سگنل دیا۔جس پر فرسٹ آفیسرنے کہاکہ سرآگے زمین ہے، بائیں موڑیں، آٹھ بجکر 34 منٹ پر کپتان کی گفتگو میں مایوسی اور تذبذب کا اظہار ہوا۔کنٹرول ٹاور نے آٹھ بجکر 36 منٹ پر سوال کیا کہ کیا آپ کو زمین نظر آرہی ہے؟جس پر فرسٹ آفیسرنے کپتان سے استفسار کیا کہ کیابتاوں،سر؟؟؟ آٹھ بجکر 36 منٹ پر کنٹرول ٹاور نے پھر سوال دہرایا کہ کیا آپ کو زمین نظر آرہی ہے۔

مزید خبریں :