04 دسمبر ، 2014
ہانگ کانگ.......امریکی گلوکار "جان لیجنڈ" کو ہانگ کانگ میں فیورٹ انٹرنیشنل آرٹسٹ کے ماما ایوارڈ سے نوازا گیا۔نو بار گریمی میوزک ایوارڈ جیتنے کا اعزاز رکھنے والے 35 سالہ گلوکار جان لیجنڈ کو یہ ایوارڈ ہانگ کانگ میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔ایوارڈ ملنے کے بعد تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہے اور انہیں یہ دیکھ بے انتہا مسرت ہوئی کہ ایشیا میں بھی ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔کوریا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ "آئی یو" کو بہترین خاتون گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔