24 اپریل ، 2012
پشاور…پشاور اورخیبر ایجنسی کی سرحد پر قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ جس سے ایک بچہ جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔پشاور اورملحقہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کی سرحد پر واقع بٹہ تل بازار میں قائم پولیس اور ایف سی کی مشترکا چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دستی بم حملہ سے ایک راہگیر بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے بازار کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق ہینڈگرنیڈ حملے میں پولیس اور ایف سی کے اہلکار محفوظ رہے۔