دنیا
05 دسمبر ، 2014

عراق :یکے بعد دیگرے دھماکے،35ہلاک،متعدد زخمی

عراق :یکے بعد دیگرے دھماکے،35ہلاک،متعدد زخمی

بغداد.....عراق میں یکے بعد دیگرے دھماکوں سے 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بغدا د میں گذشتہ روز چار بم دھماکے ہوئے، جن میں ریستوران سمیت نزدیکی عمارتوں ، دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کئے گئے تھے۔دھماکوں سے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے، دوسری طرف کرکوک کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :