دنیا
05 دسمبر ، 2014

امریکی فوج میں زیادتی کی شکایات میںآٹھ فیصد اضافہ

 امریکی فوج میں زیادتی کی شکایات میںآٹھ فیصد اضافہ

واشنگٹن......ایک امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج میں زیادتی کی شکایات آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے، متاثرین کا کہنا ہےکہ شکایت پر انہیں انتقامی کارروائی کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اس سال امریکی فوج میںجنسی زیادتی کے 5ہزار 983واقعات رپورٹ کئے گئے، جن میں سے دو تہائی متاثرین کا کہنا ہے کہ شکایت پر انہیں انتقامی کارروائی کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ایسے واقعات میں کمی ہوئی ،تاہم شکایت کےلیے سامنے آنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے خلاف تین سال کے کریک ڈاؤن کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں،لیکن اب بھی اس پر مکمل طور پر قابو پانے میں طویل عرصہ لگے گا۔ یہ اعداو شمار پنٹاگون کے ایک خفیہ سروے سے حاصل کئےگئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19ہزار افراد نے بتایا کہ انہیں نہ چاہتے ہوئے جنسی رابطوں پر مجبور کیا گیا ،ان افراد میں 10ہزار5سومرد اور 8ہزار 5سو خواتین شامل تھیں۔

مزید خبریں :