25 اپریل ، 2012
شکاگو ... امریکی ادارے کی تحقیقی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں قحط پڑ جائے گا ، عالمی موسمی ماحول تباہ اور خوراک کی پیداوار گر کر صرف 21 فیصد رہ جائے گی امریکی ادارے کی تحقیق میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا میں قحط پڑ جائے گا ، عالمی موسمی ماحول تباہ اور خوراک کی پیداوار گر کر صرف 21 فیصد رہ جائے گی۔ منگل کو شکاگو میں انٹرنیشنل فزیشن فار پروینشن آف نیو کلیئر وار کے ڈاکٹر ایرا ہلفنڈ نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اگرچہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ محدود بھی رہی تو اس کے عالمی ماحول پر انتہائی خطرناک اثرات پڑیں گے ، مہلک ایٹمی جنگ سے عالمی موسمی ماحول تباہ ہوجائے گا اور خوراک کی پیداوار گرکر صرف 21 فیصد رہ جائے گی ، ایٹمی جنگ کے اثرات چین اور امریکا پر پڑیں گے جس سے دنیا میں قحط پڑ جائے گا کیونکہ چین اور امریکا خوراک کے دو بڑے پیداواری ملک ہیں۔