پاکستان
25 اپریل ، 2012

حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی تجویز

حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی تجویز

اسلام آباد… نئی حج پالیسی کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس میں حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے اضافہ کی تجویز دی گئی ہے ۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ حج پالیسی کا مسودہ آج وفاقی کابینہ مین حتمی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سال ایک لاکھ نواسی ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ مسودے کے مطابق پچاس فیصد سرکاری اور پچاس فیصد نجی حج آپریٹرز کے ذریعے حج کریں گے۔ حج درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔ حج پالیسی کے مسودے کے مطابق رہائش کے لئے اس سال دو کے بجائے تین کیٹیگریز بنانے کی تجویز دی گئی ہے نئی حج پالیسی تین سال کے لئے ہوگی۔

مزید خبریں :