انٹرٹینمنٹ
06 دسمبر ، 2014

عزیز میاں قوال کوہم سے بچھڑے ہوئے چودہ برس بیت گئے

عزیز میاں قوال کوہم سے  بچھڑے ہوئے  چودہ برس بیت گئے

کراچی...... فن قوالی میں عالمی شہرت یافتہ عزیز میاں قوال کوہم سے بچھڑے چودہ برس بیت گئے۔فن قوالی میں منفرد مقام رکھنے والے عزیز میاں مایہ ناز قوال ہی نہیں بلکہ ماہر لسانیات ،شاعراور فلسفی بھی تھے۔عربی ، اردواور انگریزی میں ماسٹرزکرنے والے عزیز میاں اکثراپنے کہے ہوئے اشعار کوہی قوالی میں ڈھالا کرتے تھے ۔ عزیز میاں نے فن قوالی کو اک نیا اسلوب دیا، کلام کی معونیت اور دھنوں کے امتزاج کوجب ان کی رعب دارآواز کا پیراہن ملتا تو محفل سماع میں ہر کوئی جھومنے لگتا۔ شاندار خدمات پرحکومت پاکستان نے1989میں عزیز میاں قوال کوتمغہ حسن کارکردگی سے نوازا،دنیا بھر میں منفرد اندازسے سامعین پر وجد طاری کردینے والی یہ آواز 6دسمبرسن 2000کوہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئی ۔

مزید خبریں :