کھیل
25 اپریل ، 2012

تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز8 وکٹوں پر 165 رنز

تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز8 وکٹوں پر 165 رنز

روسیو، ڈومینیکا…آسٹریلوی بیٹسمین میتھیو ویڈ کی شاندار سنچری اور ویسٹ انڈیز کی خراب بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط کرلی۔ ڈومینیکامیں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے 212 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، میتھیو ویڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، ویڈ 106 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹارک نے 35 اور ہلفنہاس نے 19 رنز اسکور کیے۔ اس طرح آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 328 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شلنگ فورڈ نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مایوس کن رہی اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک صرف 165 پر اس کی 8 وکٹیں گرگئیں، میزبان ٹیم کو اب بھی 163 رنز کے خسارے کا سامنا ہے اور اس کی صرف دو وکٹیں باقی ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن لایون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :