پاکستان
25 اپریل ، 2012

پی آئی اے کے لندن جانیوالی پرواز میں27گھنٹے کی تاخیر

پی آئی اے کے لندن جانیوالی پرواز میں27گھنٹے کی تاخیر

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… قومی ائیرلائن کی کراچی سے لندن کی پرواز فنی خرابی کے باعث کل دوپہر تک کے لئے روک لی گئی ہے جبکہ ڈھاکہ کی پرواز کی کی روانگی میں بھی سوا چھ گھنٹے کی تاخیر ہوگئی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 787 نے کراچی سے آج صبحساڑھے نو بجے روانہ ہونا تھا جس کی بورڈنگ شروع ہورہی تھی کہ تکنیکی وجوہات کی بنا مسافروں کو جہاز کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر کا کہا گیا۔ بعد ازاں فلائٹ منسوخ کردی گئی اور ائرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اب یہ پرواز 27 گھنٹے بعد جمعرات کی دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی، تاہم ذرائع کے مطابق روانگی کے لئے ائیرلائن کی جانب سے دیا گیا یہ وقت بھی حتمی نہیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے ڈھاکہ کی پرواز پی کے 266 کی روانگی میں ساڑھے 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ اس پروازنے آج صبح پونے آٹھ بجے روانہ ہونا تھا جس کی سوا دو بجے روانگی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :