انٹرٹینمنٹ
08 دسمبر ، 2014

باکس آفس پر بدستورہنگر گیمز موکنگ جے کا راج برقرار

باکس آفس پر بدستورہنگر گیمز موکنگ جے کا راج برقرار

ہالی وڈ........نارتھ امریکن باکس آفس پر بدستور "ہنگر گیمز" کا راج ہے۔ مسلسل تیسرے ہفتے ٹاپ پر رہنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ون نے رواں ہفتے مزید 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالرکمائے اور پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک تین ہفتوں میں 25 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی اینی میٹڈ فلم ’دا پینگوئینز آف مڈغاسکر‘ بھی شائقین کو خوب پسند آئی۔ اس فلم نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ 11 لاکھ ڈالر سمیٹے اور دوسری نمبر پر رہی۔اور 86 لاکھ ڈالر کما کر ہوریبل بوسز 2 اس ہفتے تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید خبریں :