پاکستان
25 اپریل ، 2012

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج قیدی فرار

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج قیدی فرار

پشاور…پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج پشاور جیل کا قیدی فرار ہوگیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور مقصود الرحمن نے جیو نیوزکو بتایا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے فرار ہونے والا قیدی عامر امین منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث تھا اور عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا۔ ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا ہونے پراسپتال داخل کرایا گیا تھا ۔تیس سالہ قیدی عامرامین پشاورکے علاقے نواں کلی کا رہائشی ہے۔

مزید خبریں :