25 اپریل ، 2012
اسلام آباد…وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا ہے کہ بطوراتحادی اوررکن کابینہ کل وزیراعظم کیساتھ سپریم کورٹ جائینگے،توہین عدالت کیس کے آنیوالے فیصلے کے حوالے سے بابر خان غوری نے کہا کہ وزیراعظم عدلیہ کااحترام کرتے ہیں۔ایم کیوایم نے بھی ہمیشہ عدالتوں کااحترام کیاہے۔فیصلے اوع اس کے بعد کی صورت حال کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تبدیلی پرابھی کچھ کہناقبل ازوقت ہے۔