11 دسمبر ، 2014
کراچی.... رفیق مانگٹ......برطانوی اخبار”دی میل“ کے مطابق برطانیہ میں177ممالک سے تعلق رکھنے والے غیرملکی مجرموں کی کے لحاظ سے پہلے دس ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔برطانیہ میں12000مجرموں میں سے424 کا تعلق پاکستان سے ہے۔غیر ملکی مجرموں میں775قاتل، 587 عصمت دری میں ملوث ،155 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرم اور15سزا یافتہ دہشت گرد ہیں۔ برطانوی وزارت داخلہ نے برطانیہ میں ہر غیر ملکی مجرم کی قومیت کو شائع کردیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے جس کے مجموعی شہریوں کی تعداد ایک لاکھ91ہزار ہے جس میں424جرائم پیشہ ہیں۔ مجرموں کے لحاظ سے پاکستان کی مجموعی تعداد میں شرح.22فی صد ہے۔رپورٹ کے مطابق مجرموں میں ہر چھ میں سے ایک انتہائی سنگین جرم میں ملوث ہے،قاتلوں، خواتین کی عصمت دری اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث مجرموں کی تعدادسیکڑوں میں ہیں۔ اس سلسلے میں جمیکا 1اعشاریہ026 جرائم پیشہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ہوم آفس نے پہلی باری ایسی فہرست جاری کی جس میں دنیا بھر سے برطانیہ میں موجود جرائم پیشہ افراد کے جرم اور ان کی قومیت کو شائع کیا۔ قتل، عصمت دری، دہشت گردی اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم سمیت ہر چھ میں سے ایک سنگین ترین جرم کی درجہ بندی میں پایا گیا۔مجموعی مجرموں میں ہر دس میں سے ایک قاتل یا جنسی زیادتی میں ملوث ہے۔برطانیہ کی اس فہرست میں 177ممالک کے مجرموں کو شامل کیا گیا ہے جو برطانیہ میں موجود ہیں۔ صرف دس ممالک سے تعلق رکھنے والے مجرموں کی تعداد 5اعشاریہ500 ہے۔11اعشاریہ719 مجرم سزا یافتہ ہیں اور ان میں زیادہ تر جیلوں میں ہیں۔اس فہرست میں775 88اقدام قتل،1اعشاریہ022 پرتشدد حملوں،497 چور ی اور ڈکیتی ،2اعشاریہ247 ڈرگز سپلائی کرنے اور 43 املاک جلانے میں ملوث مجرم ہیں۔ان تمام مجرموں میں سے 1اعشاریہ075 مجرموں کو عمر قید اور2اعشاریہ831 مجرموں کو پانچ یا اس سے زائد عرصے کی سزا دی گئی ہے۔ غیرملکی مجرموں کے لحاظ سے سرفہرست دس ممالک میںجمیکا کے1026 ،نائجیریا832،پولینڈ 679،صومالیہ558،زمبابوے482، لیتھوانیا402 ،ایران389،عراق383،بھارت380،رومانیہ361،الجیریا304 مجرم شامل ہیں۔