پاکستان
11 دسمبر ، 2014

کراچی میںدھرنایامظاہرے کرنا عمران کاآئینی حق ہے،الطاف حسین

 کراچی میںدھرنایامظاہرے کرنا عمران کاآئینی حق ہے،الطاف حسین

لندن… متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ اپنے مؤقف کے حق میں پاکستان کے کسی بھی علاقے میں پر امن جلسہ ، جلوس ،مظاہرے کرنایا دھرنا دینا ہرسیاسی یامذـہبی جماعت اورہرشہری کاجمہوری حق ہے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے 12دسمبر کوکراچی میں احتجاج کے بارے میں الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میںجلسہ جلوس کرنا، دھرنایامظاہرے کرنا عمران خان اوران کی جماعت کا سیاسی ،جمہوری اورآئینی حق ہے اور ایم کیوایم ان کے اس حق کااحترام کرتی ہے۔ عمران خان کراچی میںخوشی سے جلسہ جلوس کریں، دھرنادیں، احتجاج کریں، بس میری اتنی اپیل ہے کہ اپنے جلسہ جلوس اوراحتجاج کوپرامن رکھیں ، مجھے یقین ہے کہ کوئی بھی جماعت ان کے جلسہ،جلوس اوردھرنے پرمعترض نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :