12 دسمبر ، 2014
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کامشترکہ اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین کےانتخاب کےمعاملےپرغور کیاگیا۔ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کامشترکہ اجلاس قمر منصور اورارشدحسین کی زیرصدارت ہوا ، اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کےانتخاب کےمعاملےپرغور کیا گیا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کےاراکین کیلئے9 ناموں پراتفاق رائےکیاگیا ہے۔