انٹرٹینمنٹ
12 دسمبر ، 2014

عاشر عظیم کی پولیٹکل تھرلر فلم"مالک"کا پہلا ٹریلر جاری

عاشر عظیم کی پولیٹکل تھرلر فلم

کراچی ......فلمساز،ہدایتکار اور اداکار عاشر عظیم کی پولیٹکل تھرلر فلم"مالک"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔1990میں پی ٹی وی کو دھواں جیسا بلاک بسٹر سیریل دینے والے عاشر عظیم اب اپنی فلم کے ذریعے تہلکہ مچانے کو تیار ہیں۔فلمساز،رائٹر و ہدایتکاراور اداکار عاشر عظیم کی پہلی پولیٹکل تھرلر فلم"مالک"کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔عاشر عظیم نے ناصرف فلم کا اسکرین پلے تحریر کیا ہے بلکہ اسے پروڈیوس کرنے کیساتھ اسکی ہدایت بھی دے رہے ہیں اور ساجد حسن کیساتھ لیڈ رول بھی وہ خود ہی نبھارہے ہیں۔فلم کی کہانی پاکستان کی ایلیٹ اسپیشل فورس کے جوان کے گردگھوم رہی ہے جو سیاست کے چنگل میں پھنس گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر،سیاست کے داؤ پیچ کے درمیان فرض شناسی کے مقصد کے گرد گھومتی یہ فلم ممکنہ طور پر اگلے سال پاکستانی سینما شائقین کیلئے پیش کردی جائے گی۔

مزید خبریں :