انٹرٹینمنٹ
15 دسمبر ، 2014

مس جنوبی افریقہ نے حسینہ عالم کا تاج اپنے سر پر سجالیا

مس جنوبی افریقہ نے حسینہ عالم کا تاج اپنے سر پر سجالیا

لندن .....جنوبی افریقا کی حسینہ نے عالمی ملکہ حسن 2014 کا تاج اپنے سر پرسجا لیا ۔لندن میں لگا حسینوں کا میلا، سخت مقابلے کے بعد 22 سالہ مس جنوبی افریقا رولین اسٹراس نے میلا لوٹ لیا، سابق ملکہ حُسن فلپائن کی میگن ینگ نے خوشی سے نہال رولین کے سر پر عالمی ملکہ حُسن کا تاج سجایا۔ دوسرے نمبر پر ہنگری کی حسینہ ایڈینا کلسر رہیں جبکہ مس امریکا الزبتھ سیفرٹ کو دنیا کی تیسری حسین ترین دوشیزہ کا اعزاز ملا، عالمی مقابلہ حُسن کے 64ویں مقابلے میں دنیا بھر سے 121 ممالک کی حسینائیں شریک ہوئیں۔

مزید خبریں :