26 اپریل ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کو سزا سنانے کے بعد کہا ہے کہ وزیراعظم سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آئین بنایا انہیں ہی سزا دی گئی، پی پی کی قیادت کو ہمیشہ ٹارگٹ کیا گیا، وزیراعظم نے شہیدوں کی قبروں کے ساتھ وفا کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم گیلانی آج کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔