پاکستان
25 جنوری ، 2012

پاکستان میں حکومت ،فوج اور عدلیہ میں بات چیت پر خوش ہیں،امریکا

پاکستان میں حکومت ،فوج اور عدلیہ میں بات چیت پر خوش ہیں،امریکا

واشنگٹن…امریکانے کہاہے کہ وہ خوش ہے کہ پاکستان میں حکومت،فوج اورعدلیہ مسائل حل کرنے کیلئے بات چیت کررہی ہے اور یہ اختلافات مذاکرات اور پاکستانی آئین کے مطابق حل کیے جانے چاہیں۔امریکا کے محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے یہ بات پریس کانفرنس میں کہی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ آیا پاکستان میں عدلیہ ،فوج اور حکومت کیدرمیان اختلافات اورسیاسی عدم استحکام پر امریکا کوتشویش ہے جس پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا پہلے بھی کہہ چکاہے کہ وہ سول حکومت کی حمایت کرتاہے اور مسائل کو مذاکرات کے زریعے حل کیاجائے۔وکٹوریانولینڈ نے افغانستان میں قیامامن کے لیے طالبان سے مذاکرات میں پاکستانی کردار کی بھی حمایت کی اورکہا کہ امریکاچاہتاہے کہ پاکستان میں اس میں حصہ لے۔


مزید خبریں :