پاکستان
25 جنوری ، 2012

بلوچستان کو سوئی گیس کی فراہمی بحال

کوئٹہ … بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں دو روز قبل دھماکہ خیز مواد سے تباہ کی گئی گیس پائپ لائن کی مرمت کر لی گئی اور بلوچستان کو سوئی گیس کی فراہمی بحال ہوگئیہے ۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ضلع جعفرآباد کے علاقے ملگزار میں دو روز قبل نامعلوم افراد نے اٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردی تھی۔گیس پائپ لائن کی تباہی سے بلوچستان کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کے عملے نے پائپ لائن کی مرمت آج شام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلی، جس کے بعد بلوچستان کو گیس کی فراہمی بحال ہوگئی ہے۔ تاہم گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شکار پور سے کوئٹہ تک گیس پائپ لائن پیک ہونے میں چوبیس گھنٹے کا وقت لگ جائے گا،امید ہے کہ آج بدھ کی شام تک شہر میں گیس پریشر بہتر ہوجائے گا۔

مزید خبریں :