22 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......الیکشن کمیشن کی خبروں پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک سرکلر جا ری کیا گیا ہے جس میںمیڈیا کو محدود رکھنے کے لئے کہا گیا ہے،جبکہ میڈیا سے رابطہ رکھنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔