22 دسمبر ، 2014
اسلام آباد ........پی سی بی نے چارکرکٹرز کو بغیر اجازت کے اشتہار میں کام کرنے پر نوٹس جاری کئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شاہد آفریدی، وہاب ریاض، فواد عالم اور محمد عرفان کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق کسی اشتہار میں کام کرنے سے پہلے کھلاڑیوں کو این او سی حاصل کرنا ضروری ہے جس کی خلاف ورزی پر مذکورہ کھلاڑیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔