24 دسمبر ، 2014
لاہور......مدت ملازمت میں توسیع نہ ملنےپرپنجاب پولیس کےملازمین نے لاہور پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے،مظاہرین کا مطالبہ ہے کہمدت ملازمت میں توسیع کے بغیر دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔ پولیس ملازمین کنٹریکٹ میں توسیع کےلیے مسلسل نعرے بازی کر ہے ہیں۔ پولیس میں کنٹریکٹ پربھرتی ریٹائرڈ فوجی ہیں جنہیں 2012 میں بھرتی کیاگیا تھاان میں40سال سے زائد عمر والے ملازمین کےکنٹریکٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔ پریس کلب کے سامنے دھرنا دینےوالے باوردی پولیس ملازمین کو سی سی پی اولاہور نے مذاکرات کےلیے بلالیا ہے تاہم مظاہرین نے اہلکاروں کو بحال کیے بغیر مذاکرات کرنے سے انکارکردیا ہے۔