پاکستان
25 دسمبر ، 2014

بابا ئے قوم کا یوم ولاوت:مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

بابا ئے قوم کا یوم ولاوت:مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

کراچی........کراچی میں بابا ئے قوم کے138 ویں یوم ولاوت کے سلسلے میں مزار قائد میں گارڈ کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔تقریبات کے حوالے سے مزار قائد کے اطراف میں سیکیوریٹی کے سخت انتظآمات کئے گئے ہیں مزار قائد کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد سیکورٹی پر معمور ہیں۔ اس موقع پر پا کستان ملیٹری اکیڈمی کاکول کے 84 افراد پر مشتمل دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں اس سے قبل پاک فضائیہ کے کیڈٹ فرائض یہ انجام دے رہے تھے۔ میجر جنرل ندیم رضاکمانڈنٹ پاکستان ملیٹری اکیڈمی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔

مزید خبریں :