25 دسمبر ، 2014
وئٹہ...... گذشتہ رات کوئٹہ کے علاقے پرنس روڈ پر دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کےخلاف درج کیاگیا ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او محمد اسلم کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیاگیا ہے۔مقدمہ 427،324، 333اے ٹی اےدفعات کےتحت نامعلوم گہشت گردوں کےخلاف درج کیاگیا۔ اسی حوالے سے تحقیقات جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ گزشتہ رات پرنس روڈ دھماکے میں 25افراد زخمی ہوگئےتھے۔