26 دسمبر ، 2014
ملتان .........ملتان میں دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگیا ہے جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہو کر صفر ہوگیا ہے۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ آئندہ چند روز تک برقرار رہے گا اور فی الحال جنوبی پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ملتان ائیر پورٹ پر آج دن کی پہلی پرواز پی ۔ کے 332 سہ پہر 3بجکر 55منٹ پر کراچی سے آئے گی جبکہ 5 بجکر 10 منٹ پر پی ۔ کے 739 ملتان سے جدہ کے لئے روانہ ہوگی۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اس وقت موسم صاف ہوا تو پروازیں وقت پر ہوں گی۔