پاکستان
26 دسمبر ، 2014

شمالی وزیرستان میں 2ڈرون حملے، ہلاکتوں کی تعداد 7ہو گئی

شمالی وزیرستان میں 2ڈرون حملے، ہلاکتوں کی تعداد 7ہو گئی

شوال.........شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے دومختلف علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقہ منگڑوتی اور کنڈ غر میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر رات کے پچھلے پہر امریکی ڈرون حملے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق حملے میں 7 شدت پسند مارے گئے ہیں جن میں پنجابی طالبان سمیت غیر ملکی شدت پسند بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق رواں سال 16امریکی ڈرون حملے ہوئے جن میں 95 کے قریب شدت پسند ہلاک ہوئے ۔

مزید خبریں :