پاکستان
26 دسمبر ، 2014

ڈی آئی خان:مسافر بس اغو ا کر کے جنوبی وزیرستان لیجانے کی کوشش ناکام

 ڈی آئی خان:مسافر بس اغو ا کر کے جنوبی وزیرستان لیجانے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان......ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں بس کو ایک شخص نے اغوا کرنےکی کوشش کی ۔پولیس کی فائرنگ کے بعد مبینہ اغوا کار فرارہوگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کا ر کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے بس اسٹینڈ پر کھڑی بس میں مسلح شخص سوار ہوگیا اور اُسے کو اغوا کرکے ضلع ٹانک میں داخل ہونے کے بعد وزیرستان لے جانے کی کوشش کی ،جس پر ٹانک وانا روڈ پر درہ مٹھوکے قریب پولیس نے بس پر فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کی وجہ سےاغوا کار فرارہوگیا اورپولیس نے بس کو قبضے میں لے لیا ۔کلاچی پولیس کاکہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے ۔

مزید خبریں :