پاکستان
25 جنوری ، 2012

مظفرگڑھ: ٹرک اور کار میں تصادم، دو افراد ہلاک، تین زخمی

مظفرگڑھ … مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں ٹرک اور کار کے تصادم میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے سناواں کے قریب کار میں سوار پانچ افراد اپنے ایک رشتہ دار کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد اپنے گھر قصبہ گورمانی جارہے تھے کہ سناواں کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک کے ساتھ ان کی کار ٹکرا گئی جس سے دو افراد زاہد محمود اور وسیم شہزاد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال سناواں منتقل کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں :