27 دسمبر ، 2014
کراچی........کراچی پریس کلب کےسالانہ انتخابات میں ڈیموکریٹس پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ فاضل جمیلی صدر، اےایچ خانزادہ سیکریٹری،نواب قریشی نائب صدر،رضوان بھٹی جوائنٹ سیکریٹری اورحنیف اکبرخزانچی منتخب ہوئے جبکہ طارق ابوالحسن، حناماہ گل، کفیل الدین فیضان، سجادعباسی، صدیق چوہدری، کرم علی شاہ اورمنظور چانڈیو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوئے۔فاضل جمیلی 458،اےایچ خانزادہ 541، نواب قریشی 507، رضوان بھٹی 538، حنیف اکبر459، طارق ابوالحسن 519، حناماہ گل 557، کفیل الدین فیضان 462، سجادعباسی462،صدیق چوہدری453، کرم علی شاہ456اور منظور چانڈیو 436ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔کراچی پریس کلب میں سالانہ انتخابات کے حوالے سے آج پورا دن گہما گہمی اور جوش و خروش نظر آیا ،اراکین انتخابات کے عمل میں بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔