پاکستان
25 جنوری ، 2012

سندھ اور پنجاب میں ہلکی بارش،موسم سرد ہوگیا

اسلام آباد … سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو،ہنزہ اور استور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی موسم شدید سرد رہا جبکہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر سندھ کے علاقوں دادو اور جیکب آباد جبکہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں بھی ہلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کالام ملک کا سرد ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔اسی طرح ہنزہ میں منفی دس،پاراچنار میں منفی 9،مری میں منفی 1،کوئٹہ میں منفی 5،اسلام آباد میں منفی 1،لاہور میں 4 اور کراچی میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :