27 اپریل ، 2012
واشنگٹن ... امریکا نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سنائی جانے والی سزا پر کسی تبصرے سے انکار کردیا ہے۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کو سنائی جانے والی سزا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔انھوں نے اس فیصلے پر مزید کسی تبصرے سے گریز کیا۔