پاکستان
25 جنوری ، 2012

قومی ائیرلائن کی 14 پروازیں منسوخ

قومی ائیرلائن کی 14 پروازیں منسوخ

کراچی … قومی ائیرلائن کی 14 پروازیں فنی خرابی اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کر دی گئیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی، فنی خرابی اور دیگر وجوہات کے باعث منگل کے روز 14 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 702 اور لاہور ابو ظبی لاہور پی کے 263 منسوخ کر دی گئیں۔ پی آئی اے کی شارجہ، سیالکوٹ اسلام آباد کی پرواز پی کے 210 منسوخ کر دی گئی۔ ابو ظبی پشاور ابو ظبی کی پرواز پی کے 217 جبکہ سیال کوٹ سے کراچی کی پرواز پی کے 397 بھی منسوخ ہوئیں۔ قومی ائیر لائن کی اسلام آباد سکردو اسلام آباد کی پرواز پی کے 451، لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے 303 اورکراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 351 بھی منسوخ کر دی گئی۔

مزید خبریں :