27 اپریل ، 2012
بیجنگ… روس اور چین کی چھ روزہ مشترکہ بحری مشقیں صوبے شینگ ڈونگ میں جاری ہیں۔ پانچویں روز کھلے سمندر میں دونوں ملکوں کے جنگی بیڑوں اور جہازوں نے حصہ لیا۔ پانچویں روز ہونے والی مشقوں میں ہائی جیکنگ کو ناکام کرنے اور ہدف پر وار کرنے کی مشقیں کی گئیں۔ ان مشقوں میں دونوں ممالک کے جنگی بیڑوں ، جنگی طیاروں اور چین کی دو آبدوزوں نے حصہ لیا۔ چین کی بحری فوج کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈنگ یپنگ کے مطابق دونوں افواج مشق میں کامیابی کے ساتھ تمام ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔