پاکستان
30 دسمبر ، 2014

ملتان میں بینک ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

ملتان میں بینک ڈکیتی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

ملتان.......ملتان میں نیشنل بینک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک گارڈ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ ملتان کے علاقہ نواب پور روڈ پر واقع نیشنل بینک میں تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ڈاکو بینک میں گھس گئے ۔ سیکیورٹی گارڈ کی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ عبد الستار موقع پر جاں بحق اور ایک گارڈ زخمی ہوگیا ۔ ڈاکووں نے بینک عملے کو یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے نقدی لوٹی اور فرار ہو گئے ۔ زخمی گارڈ کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید خبریں :