کھیل
27 اپریل ، 2012

تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 5 وکٹوں پر173 رنز

تیسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 5 وکٹوں پر173 رنز

روسیو، ڈومینیکا…تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنالیے، میچ جیتنے کیلئے اسے مزید 195 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔ روسیو ڈومینیکا میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم 259 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اس طرح میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے 368 رنز کا ہدف ملا، ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کا آغاز بھی انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 45 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین وکٹیں گرگئیں۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں چندر پال اور براوو نے 105 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا، براوو 45 اورچندر پال نے 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ چندر پال نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے 10 ویں کھلاڑی ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے کلارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :