دنیا
27 اپریل ، 2012

بھارت:صفائی کرنیوالوں نے عوام کی درگت بنا ڈالی

بھارت:صفائی کرنیوالوں نے عوام کی درگت بنا ڈالی

نئی دہلی… بھارت میں محکمہ صفائی کے عملے نے صفائی کا مطالبہ کرنے والے دیہاتیوں کی خوب درگت بنا ڈالی۔ محکمہ صفائی کے اہلکار وں نے ڈنڈوں،جھاڑوں اور جوتوں سے گاوں والوں کی پٹائی کر دی جن کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے اپنے علاقے کو صاف کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیکن یہ بات محکمہ صفائی کے اہلکاروں کو پسند نہ آئی اوروہ گاوٴں والوں پر ٹوٹ پڑے، پھر جس کے ہاتھ جو لگا اس کی خوب جم کر صفائی کی۔ صرف یہی نہیں محکمہ صفائی کے اہلکار کہتے ہیں، کہ حملہ کرنے والوں کو نہ پکڑا تو صفائی کے ساتھ گاوں والے پانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

مزید خبریں :