پاکستان
25 جنوری ، 2012

مصر: حسنی مبارک کیخلاف بغاوت کے آغاز کی پہلی سالگرہ

مصر: حسنی مبارک کیخلاف بغاوت کے آغاز کی پہلی سالگرہ

قاہرہ … معزول صدر حسنی مبارک کے خلاف بغاوت کے آغاز کی آج پہلی سالگرہ کے موقع پر مصر کی حکمراں فوجی کونسل نے ملک میں عشروں سے نافذ ہنگامی حالت ختم کرنے کااعلان کردیاہے۔حسنی مبارک کے خلاف بغاوت کو ایک برس مکمل ہونے پر ہزاروں افرادقاہرہ کے تحریرچوک پر جمع ہیں۔پچھلے برس یہاں جمع ہونے والے جمہوریت پسند مظاہرین کا سب سے اہم مطالبہ ہنگامی حالت کافوری خاتمہ تھا۔مصر میں سابق صدر انورسادات کے 19سو 81 میں قتل کے بعد سے ہنگامی حالت نافذتھی۔ اور حکمراں سپریم کونسل نے اس قانون کادائرہ انسدادمنشیات اوردہشتگردی کیخلاف اقدامات سے بڑھاکر اس میں ہڑتالیوں اور غلط معلومات فراہم کرنیوالوں کیخلاف کارروائی بھی شامل کرلی گئی تھی۔فیلڈ مارچ محمد حسین تنتاوی نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ملک بھرمیں ایمرجنسی ختم کی گئی ہے۔

مزید خبریں :