31 دسمبر ، 2014
اسلام آباد.....انسداد دہشت گردی پلان کو عملی جامہ پہنانے کےلیےوزیر داخلہ کی زیر صدارت نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ تمام صوبوں کے آئی جیز ، ہوم سیکریٹری اور خفیہ اداروں کے نمایندے شریک ہوں گے ۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے نیکٹا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کے آئی جیز ، ہوم سیکرٹریز ،آئی ایس آئی ، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شرکت کریں گے۔اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس میں قومی ایکشن پلان کے حوالے سے صوبوں کو ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔