پاکستان
31 دسمبر ، 2014

ذکی الرحمان لکھوی نے جسمانی ریمانڈ عدالت میں چیلنج کر دیا

ذکی الرحمان لکھوی نے جسمانی ریمانڈ عدالت میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد......ذکی الرحمان لکھوی نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کر دیا، اسلام آباد میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج زیبا چودھری نے ذکی الرحمان لکھوی کی جانب سے دائر جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل رضوان عباسی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم پر اغوا ء کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے،عدالت جسمانی ریمانڈ کا حکم معطل کر کے مہلت دے۔ہائی کورٹ نے بھی اسی طرح نظر بندی کے احکامات معطل کئے،نیا مقدمہ نظر بندی کے احکامات معطل ہونے کے بعد درج ہوا،جب ملزم خود 6 سال سے قید ہے تو وہ کسی کو اغواء کیسے کر سکتا ہے،ایف آئی آر کے متن سے کہیں ثابت نہیں ہوتا کہ کسی کو اغوا ء کیا گیا،جس کے جواب میںجج زیبا چودھری کا استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ایف آئی آر کو چیلنج نہیں کیا، اس نقطے پر عدالت کی معاونت کریں کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر کیسے حکم جاری کیا جا سکتا ہے،سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :