31 دسمبر ، 2014
کراچی......کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا چپ تعزیے کا جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا،جس کے بعد ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیئے کھول دیا گیاہے،حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو ا جو ایم اے جناح روڈ، صدر اور دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادار پر اختتام پزیر ہوگیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔جلوس کی سیکیوریٹی کے لئے پولیس ، رینجرز اور پولیس کمانڈوز کو تعینات کیا گیاتھا۔جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ کی جانب آنے والے راستوں کو بسیں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ،جنھیں اب کھول دیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نےکراچی میں چپ تعزیے کے جلوس اور سال نو کےموقع پر سیکیورٹی کے لئے یکم جنوری کی صبح 6 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔