31 دسمبر ، 2014
لاہور ......لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کی لندن سے آنیوالی پرواز پی کے 758کی کریش لینڈنگ سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کے پہیے جام ہوگئے،مسافر محفوظ رہے جبکہ مسافروں کو طیارے سے باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو مین رن وے پر اترنا تھا جو کل کےحادثے کی وجہ سے بند ہے، حادثہ طیارے کے پائلٹ کی غلطی کے باعث پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کا رابطہ دنیا بھر سے کٹ گیا،کل سے آج تک 20 سے زائد پروازیں لاہور ائرپورٹ پر نہیں اترسکیں،ائرپورٹ کا دوسرا رن وے بھی پروازوں کیلئےبند کردیا گیا،دھند ختم ہوتے ہی سیکنڈری رن وے سے فلائٹ آپریشن شروع کردیا جائے گا۔ترجمان سول ایوی ایشن پرویز جارج کے مطابق نجی ائرلائن کراچی سے جہاز ہٹانے کا سامان منگوارہی ہے ،اور شام تک رن وے کلیئر ہونے کی توقع ہے۔پرویز جارج کا مزید کہناتھا کہ گزشتہ شام نجی طیارے کے حادثے کے بعد سے مین رن وے بند ہے ،بیرون ملک سے لاہور جانیوالی پروازوں کو کراچی لایا جارہاہے،لاہورایئرپورٹ کاسیکنڈری رن وے جہازوں کی آمد ورفت کیلئےاستعمال کیاجاسکتا ہے۔