31 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جنوری کو طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق21 ویںآئینی ترمیم منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول کے مطابق پانچ جنوری کو ہونا تھا تاہم خصوصی عدالتوں کے قیام سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے اجلاس جلد طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق وزارت قانون و انصاف خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے 21 ویں آئینی ترمیم ایوان میں پیش کرے گی، اورسانحہ پشاور پر بحث بھی کرائی جائے گی ۔اجلاس میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف امور پر قانون سازی متوقع ہے۔