31 دسمبر ، 2014
اسلام آباد......... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان میں اب کسی مسلح جتھے کو کام کی اجازت نہیں ہوگی، کالعدم تنظیمیں اب خود کو حقیقی معنوں میں کالعدم سمجھیں، آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں پرکاری ضرب ہے، تمام کوششوں کی ناکامی پرضرب عضب شروع کرنےکافیصلہ کیا۔ اسلام آباد میں سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شعیف نے کہا کہ بچوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لینا ہم پر واجب ہے، سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم متفق ہے کہ دہشت گردی کو پروان چڑھنے نہیں دیا جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں نے فوجی افسران پر مشتمل عدالتوں کے قیام کی منظوری دی، ان عدالتوں میں صرف دہشت گردی کے مقدمات ہوں گے، مدت کا بھی تعین ہوگا، آئینی اقدامات کا خاکہ تیار کر لیا ہے، پارلیمنٹ سے اتفاق رائے کے ساتھ منظوری کی توقع ہے۔