پاکستان
01 جنوری ، 2015

خیبر ایجنسی :باڑہ کے سیکیورٹی انتظامات 5برس بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد

خیبر ایجنسی :باڑہ کے سیکیورٹی انتظامات 5برس بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد

خیبر ایجنسی ......خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے سیکیورٹی انتظامات 5برس بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد، کئی چیک پوسٹوں پر خاصہ دارفورس کوآج سے تعینات کیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ حکام کے مطابق تحصیل باڑہ میں ستمبر 2009سے شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم باڑہ بازار اور قبیلہ شلوبر سے شدت پسندوں کے خاتمے کے بعد فورسز نے سیکورٹی انتظامات پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد کردیا ہے۔ انتظامیہ نے باڑہ بازار اور قبیلہ شلوبر میں خاصہ دار فورس کی نئی چیک پوسٹیں قائم کرکے 5برس بعد خاصہ دار فورس کو تعینات کیا ہے۔حکام کے مطابق تحصیل باڑہ میں امن وامان کی ذمہ داری نبھانے کے لئے قبائلی عمائدین کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ اور باڑہ آئی ڈی پیزکی واپسی چند دنوں میں شروع کی جائیگی۔

مزید خبریں :